ETV Bharat / state

زخمی خاتون کا پہلے کووڈ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت، بزرگ برہم

author img

By

Published : May 18, 2021, 8:45 AM IST

ویلگام ہسپتال علاج کے لئے پہنچا ایک بزرگ شخص کو ڈاکٹروں نے جب کورونا ٹیسٹ کے لیے کہا تو انہوں نے ہسپتال کے باہر جم کر ہنگامہ کیا۔

علاج یا پہلے کووڈ ٹیسٹ ضروری؟
علاج یا پہلے کووڈ ٹیسٹ ضروری؟

جموں و کشمیر کے ویلگام ہندوارہ میں ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، وائرل ویڈیو میں ایک بزرگ شخص ایک خاتون کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر ویلگام اسپتال کے باہر ہسپتال عملے کے خلاف غصہ کا اظہار کرتا نظر آرہا ہے۔

اس ویڈیو میں بزرگ شخص زور زور سے کہہ رہا ہے کہ ڈاکٹر خاتون کا علاج کرنے سے پہلے کووڈ ٹیسٹ کرانے کو کہا ہے، خاتون کو پیر میں چوٹ آئی ہے تو پہلے علاج ضروری تھا یا کویڈ ٹیسٹ؟

بتایا جارہا ہے کہ ویلگام پازلپورہ علاقے کا رہائشی شخص اپنی بیوی کو کندھوں پر بٹھا کر علاج کے لیے ویلگام اسپتال پہنچایا تھا جہاں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے کووڈ ٹیسٹ کے بغیر علاج کرنے سے انکار کردیا۔

اس کے بعد بزرگ شخص اپنی بیوی کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال سے واپس چلا گیا اور اسپتال کے باہر شدید ہنگامہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.