ETV Bharat / state

Awareness Programme منشیات مخالف عالمی دن کے موقع پر نوجوانوں کو نشہ سے دور رہنے کی تلقین

دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ملک و وادی کشمیر میں بھی 26 جون کو نشہ مخالف عالمی دن منایا گیا جاتا ہےتاکہ منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں عوام کو بیدر کیا جائے۔ منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں ہو رہے اضافہ پر غور و فکر کیا جائے اور اسے روکنے کی کوشش کی جائے۔

نشہ مخالف عالمی دن کے موقع پر نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 3:49 PM IST

نشہ مخالف عالمی دن کے موقع پر نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ڈاک بنگلو کھنہ بل میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ سماجی بہبود کے اشتراک سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حمید مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ وہیں پروگرام میں مختلف محکموں سے وابستہ افسران، ڈاکٹرس ،آشا ورکرس سمیت طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔پروگرام کے دوران مقررین نے منشیات کے بڑھتے رجحان پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ نشہ ایک ایسی بدعت ہے جو سماج کو کھوکھلا کر دیتی ہے ۔نئی نسل کو تباہ کر دیتی ہے، لہذا سماج کے ہر فرد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ منشیات مخالف مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنا نا ممکن ہے تاکہ سماج کو منشیات مکت کرنے میں کامیاب مل سکے۔اس موقعہ پر نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی گئی، اور سماج کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے حلف لیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر فخرالدین حمید نے کہا کہ سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے منشیات کے چلن پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، وہیں پولیس انتظامیہ منشیات کی اسمگلنگ کو قابو کرنے میں سنجیدگی سے کام کر رہا ہے، منشیات کے عادی افراد کو ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹرز کے ذریعہ نشہ سے چھٹکارا دلایا جا رہا ہے، تاہم اس کا کاروبار اور سپلائی کرنے والا سب سے بڑا مجرم ہے جسے بخشا نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Awareness Camp in Tral امیرآباد ترال میں فصل یوجنا اسکیم کے حوالے سے بیداری کیمپ

ماہر نفسیات ڈاکٹر منصور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں منشیات کے عادی لوگوں میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔ نوجوانوں کو منشیات کی عادت سے بچانے کے لئے سب سے بڑی ذمہ داری ان کے والدین پر عائد ہوتی ہے، لہزا والدین کو اپنے بچوں پر ہر لحاظ سے خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.