ETV Bharat / state

کشمیر: وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشیں، ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی توقع - 270 کلو میٹر طویل

وادی کشمیر میں جمعہ کی صبح سے ہی وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس سے قدرے سردی محسوس کی گئی اور عمر رسیدہ لوگوں کو ہلکے گرم لباس میں دیکھا گیا۔

کشمیر میں وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشیں، ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی توقع

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 9:05 PM IST

ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں ہفتہ کے روز سے برابر ایک ہفتے تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں تاہم پھر ایک ہفتے تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

اس دوران وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر – جموں قومی شاہراہ بارش کی وجہ سے کئی جگہوں پر پتھر اور مٹے کے تودے گر آنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بند رہی۔

وادی میں جمعے کی علی الصبح سے ہی وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس کی وجہ سے قدرے سردی محسوس کی گئی۔

سردی میں قدرے اضافہ درج ہونے کے پیش نظر عمر رسیدہ لوگوں کو ہلکے گرم لباس میں ملبوس دیکھا گیا اور کئی لوگوں کو پھیرن پہنے بھی دیکھا گیا۔

وادی میں گزشتہ کئی روز سے وقفہ وقفہ سے ہو رہی بارشوں کی وجہ سے صبح اور شام کے وقت سردی محسوس کی جا رہی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اب سردیاں شروع ہوئی ہیں اور روز بروز اس میں بتدریج اضافہ ہی درج ہوتا رہے گا۔

ادھر کسان طبقے سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ دھان کی فصلیں تیار ہے جس کو اب گرمی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں سے نہ صرف سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے بلکہ کھڑی فصل کو بھی گونا گوں خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے اگلے ہفتے سے موسم خشک رہنے پر خوشی ظاہر کی اور کہا کہ خشک موسم اور دھوپ پر ہی اب ہماری سال بھر کی محنت منحصر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.