جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں آج ایک انوکھا منظر دیکھنے کو ملا جہاں ایک نوجوان یمراج کے ملبوسات میں عوام کو کورونا سے اگاہ کر رہا تھا۔ نوجوان یمراج کے ملبوسات اور ہاتھوں میں خنجر لے کر سڑک پر پیدل چل رہے لوگوں کو کورونا سے بچنے کے لئے ماسک، سینیٹائزر اور سماجی فاصلے پر عمل کرنے کی اپیل کر رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق پچھلے کچھ دنوں سے ادھمپور ضلع انتظامیہ نے کورونا وبا کے پیش نظر اپنا رخ سخت کر لیا ہے اور عوام کو وقتا فوقتا آگاہ بھی کر رہا ہے۔ وہیں دوسری جانب سماجی کارکن بھی لوگوں کو اس وبا سے آگاہ کرنے کے لئے متعدد اقدامات کر رہے ہیں۔
اس دوران آج ادھمپور میں ایک شخص یمراج کے ملبوسات میں لوگوں کو کورونا جیسی وبا سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک سینیٹاسئزر معاشرتی فاصلے کی پیروی کرتا دکھائی دیا۔