ETV Bharat / state

ڈوڈہ: انڈین یوتھ کانگریس کی کال فار یوتھ ان پالیٹکس مہم کا آغاز

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 8:19 PM IST

ڈوڈہ میں کانگریس کے صدر دفتر میں انڈین یوتھ کانگریس کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر جہاں زیب سروال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک بھر سے نوجوانوں نے "کال فار یوتھ ان پالیٹکس" مہم میں حصہ لیا اور اب وہ انڈین یوتھ کانگریس کا حصّہ ہیں۔

انڈین یوتھ کانگریس نے ملک کے نوجوانوں کو انڈین یوتھ کانگریس کا حصہ بننے کے لیے "کال فار یوتھ ان پالیٹکس" مہم کا آغاز کیا ہے۔

اس مہم کو انڈین یوتھ کانگریس جموں و کشمیر کے انچارج جگدیو گاگا کی موجودگی میں شروع کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں اس مہم کو جاری کرنے کے لئے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔

اسی مناسبت سے کانگریس ضلع صدر دفتر ڈوڈہ میں انڈین یوتھ کانگریس کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر جہاں زیب سروال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی "بااختیار نوجوان، بااختیار بھارت" کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ، ہم نے ماضی میں بھی اس طرح کی مہم چلائی ہے اور اس کے اچھے نتائج مرتب ہوئے ہیں۔

ملک بھر سے نوجوانوں نے اس طرح کے پروگرامز میں حصہ لیا اور اب وہ انڈین یوتھ کانگریس کا حصّہ ہیں۔یوتھ کانگریس غیر سیاسی پس منظر رکھنے والے نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے کہا "جب ملک مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے، تو وقت کی اہم مانگ اور ضرورت ہے کہ نوجوان آگے بڑھیں اور اپنی آواز بلند کریں۔

انڈین یوتھ کانگریس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کانگریس مسلسل عوامی مسائل کو اجاگر کرتی ہے اور وہ حکومت کو اُن وعدوں کے بارے میں یاد دلاتی ہے جو انہوں نےعوام سے کیا ہے۔

ان وعدوں میں دو کروڑ ملازمتوں کا وعدہ بھی سرفہرست ہے لیکن وہ بھول گئے۔

سروال نے ڈی ڈی سی انتخابات میں ڈوڈہ سے بی جے پی کے سینئر رہنما و سابق وزیر مملکت شکتی راج کی ہار کو کانگریس کی کامیابی قرار دیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ کانگریس روز اوّل سے کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آخری دم تک وہ کسانوں کی جد وجہد کی لڑائی کا حصّہ رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: تبلیغ کا منفرد انداز

اس موقع پر اُن کے ہمراہ کانگریس پارٹی کے سنئیر یوتھ لیڈر وسیم راجہ ،کانگریس بلاک صدر دالی ادھینپور، محمد اشرف ملک،و یوتھ کے دیگر عہدیدران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.