ڈوڈہ :پاکستان کے خلاف 1999 کی کارگل جنگ میں ملی فتح کی سالگرہ کے موقع پر بھارتی فوج نے آج یہاں ڈوڈہ میں وجے دیوس منایا۔اس موقع پر کئی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں اور مدارس کے طلباء نے شرکت کی۔
پراگرام کا افتتاح ہندوستانی فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہوا جنہوں نے دشمن قوتوں سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پروگرام کے دوران طلباء نے مباحثہ اور مصوری کے مقابلوں میں حصہ لیا اور ہر مقابلے کے پہلے تین جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
مقابلوں کے بعد کارگل جنگ پر مبنی ایک فلم طلباء اور سابق فوجیوں کو دکھائی گئی جنہوں نے لداخ کے دراس اور کارگل قصبوں کی پہاڑیوں پر لڑی جانے والی اس جنگ کو جیتنے کے لیے ہندوستانی فوج کی ہر کوشش کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:JK HC Bar Association Election جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نتائج کا اعلان
ہر سال 26 جولائی کو، ہندوستانی فوج کارگل وجے دیوس مناتی ہے اور ہر یونٹ اس موقع پر لوگوں اور طالب علموں کو شامل کرکے اور جنگ کے سابق فوجیوں کو اعزاز دے کر مناتی ہے۔ سب سے بڑا تقریب دراس جنگی یادگار میں منعقد کی جاتی ہے اور اس بار وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دراس میں وجے دیوس میں شرکت کی۔ڈوڈہ میں فوج نے لوگوں اور طلباء کو شامل کیا اور دن منایا۔