پونچھ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحیصل منڈی کے فتح پور میں واقع گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں میٹنگ 39 آر آر کمپنی کمانڈر میجر ورون سمپتھ کی قیادت میں منعقد کی گئی تھی۔اس کا بنیادی مقصد عوام اور فوج کے درمیان رشتوں مضبوط کرنا تھا۔ اس موقع پر کہنو, کلانی, دھڑا, دنا, فتح پور, ہاڑی بڈھا سے پنچوں, سرپنوں و سماجی کارکنان نے میٹنگ میں شمولیت کی۔
جس میں سرپینچ اختر کرمانی, سرپینچ خالد خان, سماجی کارکن جاوید ریشی, نمبردار, چوکیدار ان کے علاوہ علاقہ کی معزز شخصیات اور بالخصوص نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد میٹنگ میں موجود رہی۔واضع رہے پراوگرام کی نظامت ہاشمی یوتھ کلب کے صدر سرفراز احمد کر رہے تھے۔ اس موقع پر عوامی نمائندگان و لوگوں کی جانب سے علاقہ میں درپیش مسائل کو اجاگر کیا گیا۔
جس میں سدھ بھاونا سکیم کے تحت مختلف ترقیاتی کاموں, لائبریری, طبی کیمپ, یوتھ کے لیے علاقہ میں کھیل کا میدان, یوتھ کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے یوتھ میں مختلف کھیل مقابلے کروانے و علاقہ میں فوج کی جانب گڈ ول سکول کھولے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوران میٹنگ فوج کی 39 آر آر کے کمپنی کمانڈر میجر ورون سمپتھ نے عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے ان تمام تر مطالبات کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا اور انہیں حل کرنے کے لیے ہر مکمن کوشش کی جائے گی۔ تاکہ فوج اور عوام کے بیج ایک اچھا رشتہ بنا رہے ۔لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں:Kingh Fahd University کنگ فہد یونیورسٹی کے وفد کا دورہ اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ
انہوں نے کہا کہ فوج کی ہمیشہ یہی کوشش ہے کہ جہاں وہ سرحدوں پر لوگوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت کھڑے ہیں۔ وہیں علاقوں میں عوامی مسائل کو حل کرنے و لوگوں کے ساتھ فوج کا اچھا تال میل برقرار رکھنے پر کام کر رہی ہے۔