ETV Bharat / state

Farooq Abdullah: 'حالات کو معمول پرلانے کیلئے بات چیت واحد راستہ'

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (Farooq Abdullah) نے ایک بیان میں مرکزی حکومت سے پوچھا ہے کہ ''پڑوسی ملک سے بات چیت (Indo Pak Talks) میں کیا حرج ہے؟ چین کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے تو پاکستان کے ساتھ کیوں نہیں؟''

حالات کو معمول پرلانے کے لئے بات چیت واحد راستہ: فاروق عبداللہ

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 3:48 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج کہا ہے کہ پڑوسی ممالک کے مابین تمام مسائل کو حل کرنے اور حالات کو معمول پر لانے کے لئے بات چیت ہی ایک واحد راستہ ہے۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے پر زور دیتے ہوئے بی جے پی کی مرکزی حکومت سے پوچھا کہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان بات چیت میں کیا حرج ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'پاکستان ہماری سرحد کے اندر نہیں تاہم چین سرحد کے اندر بیٹھا ہوا ہے۔ ان سے ہماری بات ہوسکتی ہے تو پاکستان ہمارا قریبی ہمسایہ ہے، (India-Pakistan relations) اس کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے'۔

مزید پڑھیں:

این سی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری زمین پر قبضہ کرنے والے چین کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے تو پاکستان کے ساتھ کیوں نہیں'؟

انہوں نے کہا کہ دھمکیوں سے آج تک کو مسئلہ حل نہیں ہوا ہے بلکہ بات چیت کے ذریعے ہی سبھی مسائل حل ہوتے ہیں۔

این سی صدر نے گزشتہ دنوں وادی کے حیدر پورہ علاقہ میں ہوئے مبینہ تصادم کے بارے میں بولتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی حقیقت جوڈیشل انکوائری کے ذریعے ہی سامنے آسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.