ٹورنامنٹ کا انعقاد اننت ناگ کرکٹ پریمیئر لیگ انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا۔
اس ٹورنامنٹ میں وادی کے مختلف علاقوں سے 24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
افتتاحی میچ غوثیہ قلندر اننت ناگ اور ٹنڈرل گاندربل کے درمیان کھیلا گیا۔
ٹنڈرل گاندربل ٹیم کی قیادت وادی کے معروف کھلاڑی عابد نبی کر رہے تھے۔
افتتاحی میچ کے موقعے پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے منتظمین نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کی لت سے دور رکھنا اور ہنر مند نوجوانوں کو بہتر پلیٹ فارم مہیا کرنا ہےتاکہ وہ ریاستی ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ہنر کا مظاہرہ کر سکیں۔