ETV Bharat / state

پوشن ابھیان پر یک روزہ ورکشاپ - محکمہ انٹیگریٹڈ چایلڈ ڈویلپمنٹ سروسز

اس ورکشاپ میں جموں و کشمیر سوشل ویلفیئر کے پرنسپل سکریٹری بپل پاٹھک اور محکمہ خواتین اور بچوں کی ترقی کے ڈائریکٹر جنرل میر طارق علی مہمان خصوصی تھے۔

پوشن ابھیان پر یک روزہ ورکشاپ
پوشن ابھیان پر یک روزہ ورکشاپ
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 8:18 AM IST

محکمہ انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ سروسز نے کشمیر صوبے کے چایلڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ آفیسرز (سی ڈی پی اوز) کے لیے پوشن ابھیان پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

اس ورکشاپ میں جموں و کشمیر سوشل ویلفیئر کے پرنسپل سکریٹری بپل پاٹھک اور محکمہ خواتین اور بچوں کی ترقی کے ڈائریکٹر جنرل میر طارق علی مہمان خصوصی تھے۔

ورکشاپ میں شریک دیگر معززین میں جموں و کشمیر آئی سی ڈی ایس کی مشن ڈائریکٹر نیتو گپتا، ڈی پی او سری نگر زینت آرا، آئی سی ڈی ایس کشمیر کی ڈپٹی ڈائریکٹر بلقیس جان، ڈویژنل نوڈل افسر، این ایچ ایم ڈاکٹر مصباح صمد اور سی ڈی پی اوز ، کشمیر ڈویژن کے سپروائزرز اور دیگر اہلکار موجود تھے۔

محکمہ آئی سی ڈی ایس کو پوشن ماہ کی کامیابی کے لیے مبارکباد دیتے ہوئے بپل پاٹھک نے کہا کہ' صحت مند معاشرے کے لیے ہر فرد کو خون کی کمی اور اس سے وابستہ دیگر کوتاہیوں سے پاک بنانا ضروری ہے۔'

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ جوش کے ساتھ کام کریں تاکہ 'انیمیا مکت جموں و کشمیر' کے مقصد کو حاصل کیا جاسکے۔'

بپل پاٹھک نے کہا کہ ہر نوزائیدہ بچے کو ادھار انرولمنٹ اسکیم کے تحت اندراج کرنا چاہئے تاکہ حکومت کے پاس پیدائشوں کا صحیح ریکارڈ ہو اور معاشرے کے ہر فرد تک مختلف اسکیموں کے فوائد پہنچائے جائیں۔ ''

بپل پاٹھک نے فیلڈ اسٹاف کی خدمات اور کام کو سراہا جن کی وجہ سے کووڈ ۔19 وبائی امراض کے دوران بھی ہر گھر تک پہنچنا ممکن ہوگیا۔

اس موقع پر میر طارق علی نے افسران کو ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کرنے پر زور دیا تاکہ مختلف اسکیموں کے اہداف مقررہ وقت میں حاصل ہوجائیں اور کہا کہ رکاوٹوں کے ازالے کے لیے اعلی عہدیداروں کے نوٹس میں لایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.