جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مصنف پردیپ چھِبر اور ہرش شاہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 'جموں و کشمیر کا بھارت کے ساتھ تعلقات کے بغیر کوئی مستقبل نہیں ہے۔'
عمر عبداللہ نے کہا کہ 'جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میری نظربندی اور دفعہ 370 کی منسوخی کے سبب میری سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔'
عمر عبداللہ نے کہا کہ 'کیونکہ میرا جو مؤقف ہے، اس میں ہر طرح کے عوامل کو مدنظر رکھا گیا ہے اور مجھے یقین نہیں ہے کہ جموں و کشمیر کا بھارت کے بغیر کوئی مستقبل ہوگا۔'
عمر عبداللہ نے کہا کہ 'وہ نہ تو انتہائی دائیں بازو کے قوم پرست سیاستدانوں کے لیے ہندوستانی ہوں گے اور نہ ہی کشمیریوں کے لیے، جو کشمیر کے مستقبل کو ہندوستان کے حصے کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں۔'
عبد اللہ نے حال ہی میں شروع کیے گئے 'ہندوستان کل: سیاسی رہنماؤں کی اگلی نسل کے ساتھ بات چیت' میں کہا کہ 'اپنے آپ کے ساتھ سچ ثابت ہونا بہترین ہے۔'