ہیرو آئی لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بتایا کہ 'ہفتہ کو کھیلا جانے والا میچ فٹ بال شائقین کی غیر موجودگی میں کھیلا جائے گا۔'
ان کا کہنا تھا: 'کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی طور پر ٹکٹیں نہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم میڈیا اہلکار میچ کی کوریج حسب معمول کر سکتے ہیں'۔
آئی لیگ میں میزبان ٹیم ریئل کشمیر 22 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ ٹی آر یو اے فٹ بال کلب 22 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ ریئل کشمیر اور ٹی آر یو اے نے بالترتیب 15 اور 17 میچز کھیلے ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق آئی لیگ انتظامیہ نے ملک کے دوسرے حصوں میں کھیلے جانے والے میچز بھی شائقین کی غیر موجودگی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ اس فیصلے سے فٹ بال شائقین مایوس ہوئے ہیں۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ایسا کرنا لازمی تھا۔