ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں نوجوانوں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج - ڈوڈہ میں بھی نوجوان بھرتی کی تیاریاں

جموں و کشمیر میں فوج میں بھرتی ہونے کے لئے نوجوان جی جان لگا کر کڑی محنت کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے روزگار کو حاصل کر سکیں اور بھرتی ہو کر ملک کی خدمت کر سکیں۔

ڈوڈہ میں نوجوانوں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 5:46 PM IST

ضلع ڈوڈہ میں بھی نوجوان بھرتی کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ مختلف علاقوں سے نوجوان ڈوڈہ میں مشق کرنے کے لئے آئے ہوئے ہیں لیکن وہاں اسپورٹس اسٹیڈیم میں مسلسل کھیل کود کی سرگرمیاں جاری رہنے کی وجہ سے اُن کو میدان کے اندر دوڑنے کی اجازت نہیں مل رہی ہے جس وجہ سے اُن کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈوڈہ میں نوجوانوں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

گزشتہ شام ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ بھرتی کی تاریخ نزدیک آ رہی ہے لیکن اُن کی تیاریاں میدان کی عدم دستیابی کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔

احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ ڈوڈہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں مسلسل کھیل کود کی سرگرمیاں جاری ہیں اور اُن کو وہاں اندر آنے نہیں دیا جاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ سے بات کی تھی جنہوں نے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ایک کھیل کا ایونٹ ختم ہونے کے بعد دوبارہ دوسرا ایونٹ شروع ہو گیا ہے اور ایک بار پھر میدان بند کر دیا گیا ہے۔ ایسی صورت میں وہ کہاں جائیں گے۔

احتجاج میں شامل نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ سو سے زائد کلو میٹر دور اپنا گاؤں چھوڑ کر یہاں مشق کرنے آئے تھے لیکن یہاں اُن کو مایوس ہونا پڑا ہے۔ احتجاج کی وجہ سے صدر مقام پر کچھ وقت کے لئے گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی۔ اس اثناء میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوانوں سے بات کی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد احتجاج ختم ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.