ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: خلاف ورزی کی پاداش میں سینکڑوں ایف آئی آر درج - خلاف ورزی کی پاداش میں سینکڑوں ایف آئی آر مختلف پولیس تھانوں میں درج

جموں وکشمیر میں عوامی مفاد میں جاری لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی پاداش میں ابھی تک 2 ہزار 4 سو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کی پاداش میں سینکڑوں ایف آئی آر مختلف پولیس تھانوں میں درج کئے گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن: خلاف ورزی کی پاداش میں سینکڑوں ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 7:34 PM IST

سرینگر اور گاندربل میں پولیس نے کئی دکانداروں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ اس دوران مختلف پولیس تھانوں میں قانون کی پاسداری کو نظر انداز کرنے والے افراد کے خلاف قریب1020 ایف آئی آر درج کر لیے گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن: خلاف ورزی کی پاداش میں سینکڑوں ایف آئی آر درج

پولیس ذرائع کے مطابق وادی کشمیر کے شہرو دیہات میں 2 ہزار کے قریب دوکانوں اور ہوٹلوں کو سیل کردیا گیاہے جبکہ 447 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔

اسی طرح جموں خطے میں بھی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 444ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں وہیں 591گاڑیاں ضبط کی گئیں ہیں ۔حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر612افراد کوگرفتار کیا گیا ہے جن میں 608افراد کو بعد میں ضمانت پر ریا کیا گیا ہے ۔

کروناوائرس کے قہر کو مزید پھیلانے سے روکنے کے لیے شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی انتظامیہ خاص کر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے لاک ڈاون کو سختی کے ساتھ عملایا جارہا ہے۔

شہرو دیہات کے داخلی اور خارجی راستوں پر طرح طرح کی بندشیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سفری پاس کے بنا کسی کو بھی چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

جبکہ ایمر جنسی کی صورت میں گھروں سے نکلنے والے افراد کو بھی جگہ جگہ روک کر پوچھ تاچھ کے بعد ہی آگے چلنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.