ETV Bharat / state

کشمیر میں لینڈلائن کے کنکشنز جاری کرنے کے لیے سینکڑوں درخواستیں

author img

By

Published : Sep 25, 2019, 8:11 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:25 AM IST

انتظامیہ کی جانب سے لینڈ لائن سروسز کو بحال کرنے کے بعد سے جنوبی کشمیر کے پلوامہ و شوپیاں اضلاع میں 600نئے لینڈلائن کنشکن اجرا کیے گئے ہیں۔

کشمیر میں لینڈلائن اجرا کرنے کے لیے سینکڑوں درخواستیں

محکمہ ’’بھارت سنچار نگم لمیٹڈ‘‘ BSNLکے سب ڈویژن پلوامہ کے عہدیداران نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’محکمہ کے پاس 800سے زائد نئے کنکشن لگانے کے لئے درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے بیشتر کو چالو کیا گیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں اضلاع میں پہلے سے ہی 3200لینڈلائن کنکشن موجود تھے جبکہ نئے کنکشنوں کے بعد پلوامہ اور شوپیاں میں کل لینڈ لائن کنکشنوں کی تعداد 3800تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ مرکزی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی اور ریاست کی تقسیم کے بعد جہاں گورنر انتظامیہ نے سخت ترین بندشیں عائد کیں وہیں مواصلاتی نظام بشمول موبائل، لینڈلائن اور انٹرنیٹ کو معطل کیا گیا۔

تاہم اگست کے اواخر میں مرحلہ وار لینڈلائن سروسز کو بحال کیے جانے کے بعد وادی کے سبھی اضلاع میں BSNLلینڈلائن کو بحال یا نئے کنکشن حاصل کرنے کے لئے بی ایس این ایل دفاتر میں صارفین کا رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 12:25 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.