ادوھم پور: ادوھم پور ضلع میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف جاری مہم کے تحت تھانہ چنینیاں کی پولیس نے، بھکی اسمگلنگ کی بڑی کوشش میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ واضح ہو کہ پولیس نے موٹر شیڈ پر ناکہ بندی کر کے ٹرک میں چھپا کر لے جارہے 225 کلو سے زائد بھکی برآمد کر لی ہے اور ایک ملزم کو بھی پکڑ لیا ہے۔
غور طلب ہو کہ ایس ڈی سنگھ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے چنینی نیشنل ہائی وے پر موٹر شیڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی، جہاں پولیس نے سرینگر سے ادھم پور کی طرف آنے والے ٹریک نمبر GK 14 G 18 18 کو تلاشی کے لیے روکا۔ تلاشی کے دوران پولیس نے بیٹری باکس کے چیمبر میں موجود خفیہ چیمبر کی چھان بین کی۔ چھان بین کے دوران پولیس کو چیمبر سے ہی بھکی برآمد ہوئے۔
واضح ہو کہ پولیس نے باکس کے اندر سے بھکے کی 9 بھاری بوریاں برآمد کیں، وزن کرنے پر تمام برآمد شدہ بوریوں میں سے کل 225 کلو گرام بھکا برآمد ہوا۔ پولیس نے بھکا اور ٹرک قبضے میں لے لیا۔ وہین اس پورے معاملے میں گاڑی سمیت پکڑے گئے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- اودھم پور کی شہید بھگت سنگھ پارک میں آشا ورکرس کا احتجاج
- ادھم پور میں پانچ کلو چرس کے ساتھ ڈرائیور گرفتار
ڈرائیور کی شناخت محمد بابر، سکنہ چمپا تحصیل بٹوٹ، ضلع رامبن کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے این ڈی پی ایس کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ گاڑی اور ٹرک کو ضبط کر لیا ہے۔ مکمل طور پر پولیس پورے معاملے کی تشویش میں لگی ہوئی ہے۔