جن افراد کے مکانات منہدم ہوئے ہیں انہیں مجبوراً اپنے اہل خانہ کے ساتھ ان کے مکانوں میں رہنا پڑرہا ہے۔
غلام حسن نامی شخص نے کہا کہ ریاست میں مسلسل بارش اور برفباری کے سبب 9 لوگوں کے مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے انہیں امداد فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بہتر زندگی گزار سکیں۔
ضلع انتظامیہ نے علاقے کا جائزہ لیا اور ڈپیٹی کمشنر رویند کمار نے متاثرہ اہل خانہ کو مدد فراہم کرنےکی یقین دہائی کرائی۔
رویند کمار نے کہا 'مسلسل بارش اور برفباری کے سسب کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں،ہم جلد متاثرہ اہل خانہ کو امدام فراہم کریں گے۔ کئی علاقوں میں بجلی، پانی کی سپلائی متاثر ہے،وہاں جائزہ لے رہے ہے'۔