ETV Bharat / state

کوکرناگ: بارش کی وجہ سے صوف شالی میں دو منزلہ مکان منہدم

author img

By

Published : Mar 14, 2021, 3:16 PM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے صوف شالی علاقے میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورت حال کی وجہ سے ایک دو منزلہ مکان منہدم ہو گیا ہے۔

مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے صوف شالی کوکرناگ میں ہفتہ کی شام کو شوکت احمد شیری ابن غلام قادر کا دو منزلہ مکان منہدم ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گھر منہدم ہونے کی وجہ سے یہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور ان کے پاس رہنے کے لیے کوئی مناسب جگہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جب بھی علاقہ میں بارش ہوتی ہے تو متعدد مکانوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ بارش کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے۔ آمد و رفت میں بھی دشواریاں پیش آنے لگتی ہیں۔ بسا اوقات لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رانچی میں پھر ماب لنچنگ: نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

علاقہ کے لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت کوئی مناسب اقدام کرے جس سے اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.