ETV Bharat / state

Hotel And Restaurant Association Election ہوٹل اینڈ ریستوران ایسوسی ایشن کے نئے صدر کی حلف برداری

جموں کشمیر ہوٹل اینڈ ریستوران ایسوسی ایشن ( جے کے ہارا) کے انتخابات سال 20023-24 خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پائے۔ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں کو ایک تقریب میں حلف دلایا گیا۔

ہوٹل اینڈ ریستوران ایسوسی ایشن کے نئے صدر کی حلف برداری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 12:51 PM IST

ہوٹل اینڈ ریستوران ایسوسی ایشن کے نئے صدر کی حلف برداری

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سریگر میں ہوٹل اینڈ ریستوران ایسوسی ایشن کے صدر سمیت مختلف عہدے کے لئے انتخابات عمل میں آئے۔ حلف برداری کی تقریب میں نئے منتخب ذمہ داروں کو سابق کے سی سی آئی صدر روف پنجابی نے حلف دلائے۔ صدر کے طور پر عادل حسین نے حلف اُٹھایا جب کہ لطیف احمد لون سینئر وائس پریذیڈنٹ، پرویز احمد بٹ جونیئر وائس پریذیڈنٹ ، شاہ جہاں، سیکریٹری جنرل، عائشہ جی جوئینٹ سیکریٹری، نصرین خزانچی، عاطف نبی ، چیف کارڈنیٹر کے طور پر حلف اُٹھایا۔

نگین کلب سرینگر میں منعقدہ اس تقریب پر نئے صدر نے اپنے خطاب میں شرکاءکو یقین دلایا کہ وہ ایسوسی ایشن کے تئیں اپنی خدمات میں کوئی کوتاہی نہیں برتیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل اور رستورانوں کی بھر پور نمائندگی کی جائے گی اور جو بھی ہمارے مسائل ہیں ان کو حل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سابق صدر ( جے کے ہارا) اور دیگر ذمہ داروں نے جس طریقے سے ایسوسی ایشن کی خدمت کی ہے اور ہوٹل و رستوران مالکان کے مسائل کو حل کرانے میں رول اداکیا ہے وہ کام قابل سراہنا ہے ۔ تقریب میں دیگرذمہ داروں نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey Tournament پلوامہ میں صوبائی سطح کا ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

اس موقعے پر سابق صدر شوکت چودھری، ڈائریکٹر پلوشن کنٹرول بورڈ کشمیر، ایڈ وکیٹ سجاد میر، عاقب چایہ، سابق کے سی سی آئی صدر، شیخ عاشق حسین، اسکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار، بابر چودھری کے علاوہ دیگر ذمہ دار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.