ETV Bharat / state

محکمہ بجلی کی پریس کانفرنس - پاس بجلی فیس

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ بجلی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

بجلی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس
بجلی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس
author img

By

Published : Mar 14, 2020, 7:06 PM IST

پریس کانفرنس کا مقصد حکومت کی جانب سے حال ہی میں متعارف کی گئی، ایمنسٹی اسکیم فار الیکٹرسٹی، کے بارے میں صارفین کو جانکاری فراہم کرنا تھا۔

بجلی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس

میڈیا سے بات کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئر سعید خورشید احمد نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ اسکیم ان زائد المیعاد صارفین کی سہولت کے لیے متعارف کی گئی ہے جن کے پاس بجلی فیس کی بھاری رقم بقایا پڑی ہے یا جو کسی وجہ سے اپنا بجلی فیس ادا نہیں کر پائے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ' اسکیم کے ذریعہ صارفین کو بجلی فیس کی رقم میں رعایت دی جائے گی جس کے تحت صارفین کو تین الگ الگ اقساط میں صرف اصل رقم ادا کرنا ہوگا جبکہ سود کو مکمل طور کالعدم معاف کیا جائے گا۔

ایک ہی قسط میں فیس ادا کرنے والے صارف کو اگلے ماہ میں پچاس یونٹ بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔

یہ رقم ان عام و کمرشل صارفین کو ادا کرنا ہوگا جن کا بجلی فیس گزشتہ سال ماہ دسمبر تک بقایا ہے۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اسکیم کا فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ' محکمہ کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں میں مذکورہ اسکیم کے تناظر میں بیداری کیمپس کا بھی اہتمام کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.