جموں وکشمیر پولیس نے ضلع گاندربل میں حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ ایک گروہ کا پردہ فاش کرکے تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کیاہے۔
گرفتار شدہ افراد کی شناخت ارشید احمد خان ، ماجد رسول راتھر اور محمد آصف نجار کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد پاکستان میں مقیم کشمیری عسکریت پسند فیاض خان کے رابطے میں آئے تھے جنہوں نے انہیں علاقے میں عسکریت پسندی کی سرگرمیاں انجام دینے کا مشورہ دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور تین دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
اس تعلق سے گاندربل پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ گذشتہ ماہ پولیس نے کپواڑہ میں اسی طرح کی ایک کاروائی کے دوران حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا تھا۔