ETV Bharat / state

جموں: قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنی پارٹی کے کارکنان کا احتجاج - news jammu kashmir

جموں میں اپنی پارٹی کے کارکنان نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کی قیادت کررہے پارٹی ضلع صدر پرنو شگوترہ نے کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے، اس کے لئے حکومت کو ٹیکس میں کٹوتی کرنی چاہیے۔

http://10.10.50.70//jammu-and-kashmir/23-June-2021/jk-jam-01-protestagainstpriceriseofessentialcommodities-vis2-jkc10036_23062021182945_2306f_1624453185_837.jpg
ضروری سامانوں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنی پارٹی کے کارکنان کا جموں میں احتجاج
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 8:56 AM IST

جموں میں اپنی پارٹی ضلع کمیٹی نے بدھ کو پریس کلب جموں کے باہر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ضلع صدر پرنو شگوترہ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے عوام پر بہت زیادہ مالی بوجھ پڑا ہے۔ ڈیزل، پٹرول اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کے بجٹ کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔ جس کی وجہ سے سبزیاں، پھل، آٹا، چاول اور دیگر یومیہ استعمال کی چیزیں بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ٹیکس میں کٹوتی کی جائے اور کالا بازاری پر نظر رکھی جائے تاکہ عوام کو وبائی صورتحال کے بیچ کمزور معیشت کے سبب غیر ضروری طور پر ہراساں نہ ہونا پڑے۔

پرنو شگوترہ نے کہا کہ لوگوں نے اپنا کاروبار اور نوکریاں کھوئیں، انہیں کووڈ 19 وبائی امراض کے سبب لاک ڈاؤن مدت کے دوران بجلی اور پانی کے بلوں سے رعایت دی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر کے رہنماؤں کے ساتھ وزیراعظم کی میٹنگ آج

سرمائی موسم کے دوران جموں میں پانی اور بجلی بحران سے متعلق انہوں نے کہا کہ پی ڈی ڈی اور جل شکتی محکمہ رہائشی علاقوں میں بلا خلل سپلائی یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے۔ غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی سے پینے کے صاف پانی کی سپلائی بھی متاثر ہورہی ہے۔

وقت کی اہم ضرورت ہے کہ فوری اقدامات کئے جائیں۔ احتجاج میں ریاستی جنرل سکریٹری یوتھ ابہے بقایہ، ضلع نائب صدر وائی بہو مٹو، ضلع صدر ٹریڈ یونین انیرودھ وششت، چرنجیت سنگھ، اتیندر سنگھ وغیرہ بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.