ETV Bharat / state

تیزرفتارانٹرنیٹ بحال ہونے پرلوگوں میں خوشی - گاندربل میں 4 جی انٹرنیٹ کو بطور آزمائش بحال

سرکاری بیان کے مطابق 'رات 9 بجے سے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں 4 جی انٹرنیٹ کوبحال کردیا گیا اور وقتا فوقتا اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

اُدھم پور اور گاندربل میں 4 جی انٹرنیٹ سروس بحال، لوگوں میں خوشی کی لہر

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 7:29 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اُدھم پور اور گاندربل ضلع میں انتظامیہ نے 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کر دی ہے۔

اتوار کی رات 9 بجے سے 8 ستمبر تک 4 جی سروس بطور آزمائشی شروعات کی گئی ہے۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے ایک سال بعد جموں و کشمیر کے دو اضلاع میں فور جی انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔

اُدھم پور اور گاندربل میں 4 جی انٹرنیٹ سروس بحال، لوگوں میں خوشی کی لہر

یہ سروس اتوار کی رات صبح 9 بجے سے 8 ستمبر تک بطور آزمائشی آغاز کی گئی ہے جبکہ دوسرے اضلاع میں بھی انٹرنیٹ کی رفتار 2 جی تک ہی محدود ہوگی۔ یہ فیصلہ جموں و کشمیر زون کے آئی جی نے لیا ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق 'رات 9 بجے سے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں 4 جی انٹرنیٹ کو بطور آزمائش بحال کردیا گیا ہے اور وقتا فوقتا اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ پر پابندی کے پیچھے شر پسندوں اور عسکریت پسندوں کا حوالہ دیا گیا تھا۔'

وہیں مقامی لوگوں نے 4 جی انٹرنیٹ خدمات چلانے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور طلباء میں بھی خوشی کی لہر دیکھی گئی کہ 4 جی چلانے سے اب ان کی پڑھائی میں رکاوٹ نہیں آئے گی۔

اس معاملے کو لے کر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ' 2 جی نیٹ ورک ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ سب سے زیادہ لاک ڈاؤن کے وقت طلباء کو آن لائن پڑھائی کرنے میں مشکل آتی تھی۔ لیکن اب 4 گی کی بحالی سے ہمیں راحت ملےگی۔'

مزید پڑھیں: ایک برس بعد جموں و کشمیر کے دو اضلاع میں 4 جی انٹرنیٹ بحال

وہیں طلباء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ' 4 جی کی بحالی سے اب ہمیں پڑھائی کرنے میں آسانی ہوگی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.