ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 10:15 PM IST

جموں و کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ 4جی پر حکومت کی جانب سے عائد پابندی میں مزید توسیع کرتے ہوئے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ نے 26 مارچ تک برقرار رکھنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔

جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار
جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار

محکمہ داخلہ کے ایڈمینسٹریٹو سکریٹری شلین کابرا نے منگل کے روز اس ضمن میں حکمنامہ جاری کرتے ہوئے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پانچ اگست کو جموں و کشمیر کو دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد انتظامیہ نے مواصلاتی نظام پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم نومبر ماہ کے بعد رفتہ رفتہ کالنگ اور 2جی خدمات پر پابندی ہٹائی گئی تھی۔

حکمنامہ کے مطابق جموں و کشمیر میں سرکار کی طرف عام لوگوں کو انٹرنیٹ سہولت دستیاب کرنے والے کیاسکس بدستور چلیں گے۔ براڈ بینڈ اور دیگر انٹرنیٹ فراہم کرنے والی لیز لائنز پر میک بائنڈنگ کے ہدایات بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.