ETV Bharat / state

اننت ناگ: ٹریفک بدنظمی اور نشے کے خاتمہ کے لیے اعلیٰ سطح کی میٹنگ - جموں و کشمیر اردو نیوز

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کو ٹریفک کی بدنظمی اور نشے کی لت سے دور رکھنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا

High-level meeting to end traffic disorder and drug addiction
ٹریفک بدنظمی اور نشے کی لت کے خاتمہ کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ
author img

By

Published : Mar 28, 2021, 7:06 PM IST

ضلع صدر مقام اننت ناگ میں ٹریفک کی بدنظمی اور نشے کی لت سے پاک بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

ٹریفک بدنظمی اور نشے کی لت کے خاتمہ کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ

اس موقع پر میٹنگ کے شرکا نے مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔

اننت ناگ میں ٹریفک کی بد نظمی اور نشہ خوری جیسے مسائل کو زیر بحث لایا گیا اور انتظامیہ سے عوام کو درپیش مختلف مسائل کا حل ممکن بنانے کی اپیل کی۔

اس موقع پر ایس ایس اننت ناگ امتیاز حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ میں ٹریفک جام کو دور کرنے کے لیے جلد ہی اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اننت ناگ کے نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

جس شخص کو سماج دشمن کارروائی میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے اننت ناگ کے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

میٹنگ میں ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین، صدر میونسپل کونسل اننت ناگ ہلال احمد شاہ و دیگر متعلقین موجود رہے۔

جبکہ تاجر انجمنوں سے وابستہ نمائندوں، سول سوسائٹی ممبران اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ نمائندوں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.