ETV Bharat / state

وادئ چناب کے میدانی علاقوں میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 2:17 PM IST

جموں و کشمیر کے وادئ چناب کے میدانی علاقوں میں تیسرے روز بھی مسلسل بارش و بالائی دیہاتوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے نتیجے میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی اور موسلادھار بارشوں، ژالہ باری و ہلکی برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

وادی چناب کے میدانی علاقوں میں تیسرے روزبھی موسلادھار بارش

اس کی وجہ سے خطہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈوڈہ بٹوت ،بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ بھلیسہ کی شاہراہوں پر اگر چہ ٹریفک وقفہ وقفہ سے جاری رہا تاہم اندرونی دیہات کی رابطہ سڑکوں پر بھاری پھسلن و دلدل پیدا ہونے سے ٹریفک نظام معطل رہا۔

بارشوں کے نتیجے میں درجنوں دیہات میں پانی و بجلی کی سپلائی متاثر رہی جبکہ ندی و نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق دیسہ، گندنہ، چرالہ ،بھدرواہ و بھلیسہ گندوہ کے بالائی علاقوں میں منگل کے روز تازہ برف ریکارڈ کی گئی۔

لوگوں نے کہا کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے رابطہ سڑکیں زیر آب ہو گئیں ہیں۔ادھر بھلیسہ کے بالائی و میدانی علاقوں میں اتوارکو شروع ہوئی برفباری و بارشوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا جس کے سبب قصبہ و گردنواح کے علا قوں کی متعدد سڑکیں زیرآب آئیں۔

میدانی علاقوں میں رات میں بارش کا سلسلہ تھم گیا تھا لیکن صبح ہوتے ہی دوبارہ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ بعد دوپہر ژالہ باری بھی ہوئی وہی بالائی علاقوں میں کئی انچ برفباری بھی ہوئی۔

بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا۔متعدد علاقوں سے لوگوں نے دوسرے روز بجلی غایب رہی۔ میدانی علاقوں میں بھی دن بھر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جسکے سبب لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔

گلی کوچوں میں مسلسل بارشوں کے سبب نالیوں کا گندہ پانی جمع ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.