ETV Bharat / state

Rehmat E Alam Hospital رحمت عالم ہسپتال کے زیرالتواء تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کو منظوری ملی

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 4:44 PM IST

محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے اننت ناگ میں رحمت عالم اسپتال کی نامکمل عمارت کی تعمیر اور زیرالتواء تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے کو منظوری دے دی گئی۔ متعلقہ تعمیراتی ایجنسی کو ہسپتال کے باقی تعمیراتی کام کو نئے مقرہ ہدف کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

رحمت عالم ہسپتال کے زیر التواء تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کو منظوری ملی

رحمت عالم ہسپتال کے زیرالتواء تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کو منظوری ملی

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے اننت ناگ میں واقع رحمت عالم اسپتال کی نامکمل عمارت کی تعمیر اور زیرالتواء تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے کو منظوری دے دی گئی۔متعلقہ تعمیراتی ایجنسی کو ہسپتال کے باقی تعمیراتی کام کو نئے مقرہ ہدف کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن محکمہ سے ملی جانکاری کے مطابق رحمت عالم ہسپتال کے بلاکس کی تمام منزلوں کے زیرالتواء کاموں کی تخمینہ لاگت 1857.66 لاکھ جبکہ شیئر والز، جیکٹنگ، وی ایف ڈی کا تخمینہ 651.88 لاکھ ہے ۔

واضح رہے کہ فروری 2017 میں، اس وقت کی حکومت نے زیر تعمیر رحت عالم ہسپتال کو محکمہ صحت اور طبی تعلیم کی تحویل میں دے دیا تھا، اس وقت رحمت عالم ٹرسٹ کی جانب سے ہسپتال کے دو منزل تعیر کئے گئے تھے جبکہ یہ عمل 2015 میں شروع کیا گیا تھا۔ اگرچہ ٹرسٹ کی طرف سے ہسپتالوں کی دو منزلیں پہلے ہی تعمیر کی جا چکی تھیں، لیکن بعد میں حکومت نے عمارت کی تکمیل کا ٹھیکہ جموں کشمیر پبلک کنسٹرکشن کارپوریشن (جے کے پی سی سی) کو سونپ دیا گیا تھا جس میں پہلے سے تعمیر شدہ گراؤنڈ اور پہلی منزل کے بعد متعلقہ تعمیراتی ایجنسی کی جانب سے سیفٹی آڈٹ کے بغیر مزید دو منزل تعمیر کئے تھے۔

بعد میں جب، جے کے پی سی سی نے تعمیر کا بڑا حصہ مکمل کیا اور اس پر کروڑوں روپئے خرچ کیے، تو حکومت نے، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) جموں کو عمارت کا سیفٹی آڈٹ کرنے کا کام سونپا۔ آڈٹ ایجنسی کو رپورٹ پیش کرنے میں ایک سال سے زائد وقت لگ گیا جس میں آڈٹ ایجنسی نے ہسپتال عمارت کی پہلی دو منزلوں کے بیموں اور ستونوں کی جیکٹنگ کا مشورہ دیا۔تاکہ اسے مزید مضبوط کیا جاسکے اور خطرات کو کم کیا جاسکے۔

دراصل حکومت نے پہلے فیصلہ لیا تھا کہ شیر باغ میں قائم میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کو رحمت عالم ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا، کیونکہ ایم سی سی ایچ ایک قدیم اور غیر محفوظ عمارت میں کام کر رہا ہے جسے ڈیزاسٹر منیجمنٹ بھی کئی بار غیر محفوظ قرار دے چکا ہے..وہیں گنجان شہر کے بیچ واقع اس ہسپتال میں جگہ کی کافی تنگی پائی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے مریضوں، تیمارداروں کے ساتھ ساتھ اسٹاف کو بھی کافی مشکلات درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Division Officer Marwah ایک تعلیم یافتہ خاتون کی بدولت پوری کائنات بدل سکتی ہے

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹر سید طارق قریشی نے کہا کہ رحمت عالم ہسپتال کا زیر التواء تعمیراتی کام میں سرعت لائی جائے گی تاکہ نئے مقررہ وقت کے اندر کام کو مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ رواں برس کے آخر تک رحمت عالم ہسپتال کا تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ایم سی سی ایچ کی پرانی عمارت کو منہدم کرکے مذکورہ جگہ پر بھی ایک نیا ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.