پونچھ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں جامع مسجد شریف جالیاں میں حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ رحمت اللہ علیہ کا سالانہ دو روزہ عُرس پاک بڑے تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔ عُرس پاک میں وادی کشمیر سے مولانا اویس رضا قادری کے ہمراہ مولانا عبدالاحد مخدومی بطور مہمان شریک ہوئے۔ ان علاوہ متعدد مقامی علماء کرام نے بھی عرس پاک میں شرکت کی۔
اس دوران عُرس پاک کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے درگاہ پر حاضری دی ۔یاد رہے پہلے روز حسب سابق قرآن خوانی خطمات و معظمات درود و اذکار و مقامی علماء کرام کے بیانات پر مبنی محفل کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جب کہ دوسرے روز وادی کشمیر سے علماء کرام نے اولیاء کرام اور اہل بیت کے فضائل اور مراکب کے حوالے سے اہم بیانات سے عوام الناس کو مستفید کیا اور کشمیر میں اولیاء کرام کی اسلام کے فروغ کے لئے خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے لوگوں کو ان کے نقشہ قدم پر چلنے اور عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔
یہ بھی پڑھیں: job fair in Pulwama پلوامہ میں روزگار میلے کا انعقاد
اس حوالے سے صدر مخدومی عُرس کمیٹی حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ رحمة اللہ پیر زادہ بلال مخدومی نے کہا کہ تحصیل منڈی کے جالیاں مقام پر ہر سال کی طرح امسال بھی حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدومی رحمت اللہ علیہ کا دو روزہ عُرس پاک بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔