ہندوارہ: ہندواڑہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر چوری کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے چوری کیا ہوا مال مسروقہ برآمد کیا۔ واضح رہے کہ فاریسٹ رینج آفس ہندواڑہ سے الیکٹرانک گیجٹس اور دیگر ضروری آلات کی چوری کے سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ایس ایچ او ہندواڑہ شبیر احمد کی قیادت میں ایک ٹیم فوری طور پر حرکت میں آگئی جنہوں نے چھ 24 گھنٹے کے اندر ہی ان چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی۔ تفتیش کے دوران سامنے آنے والے لیڈز گواہوں کے بیانات اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر جرم میں ملوث 03 افراد کی نشاندہی اور ان کا سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا۔ Handwara Police solve theft Case overnight 03 arrested Stolen Property Recovered
یہ بھی پڑھیں:
خبر کے مطابق ان کی شناخت امجد شیخ ولد عبدالمجید شیخ، ساکن شیخ کالونی بگت پورہ، ارشاد احمد شیخ ولد ثناء اللہ شیخ ساکن شیر کالونی سوپور اے پی، ساکن شیخ کالونی بگٹ پورہ ہلال احمد ڈار ولد محمد آر /او ساکن شیر کالونی سوپور۔ ان افراد کے انکشاف کی بنیاد پر چوری کیا ہوا مال مسروقہ جس میں ایل سی ڈی. گراس کٹر، گیس سلنڈر، انورٹر بیٹری، پرنٹر، بلور ہیٹر، فوٹو اسٹیٹ مشین برآمد ہوئی ہے۔ اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ملزمین کے اسی طرح کے دیگر زمید مقدمات میں ملوث ہونے کا پتہ لگایا جا سکے۔ ہندوارہ پولیس نے اس سلسلے میں
ایف آئی آر زیر نمبر 295/2022 U/s 379، 457 IPC پولیس اسٹیشن ہندواڑہ میں درج کرکے مزید کاروائی شروع کی۔