ETV Bharat / state

حزب المجاہدین کے دو او جی ڈبلیو گرفتار - حزب المجاہدین سے وابستہ دو معاون کو گرفتار کیا گیا

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ قصبے میں شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ دو معاون کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

حزب المجاہدین کے دو او جی ڈبلیو گرفتار
حزب المجاہدین کے دو او جی ڈبلیو گرفتار
author img

By

Published : May 28, 2020, 7:28 PM IST

ہندوارہ میں اے این ایز کی نقل و حرکت سے متعلق معتبر معلومات کی بنیاد پر ہندوارہ پولیس، فوج کے 30 آرآر لنگیٹ اور 92 بٹالین سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پنڈت پورہ کرالہ گنڈ میں ایک ناکا لگایا جس دوران گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران دو مشکوک افراد نے ناکہ پوئنٹ پر سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکہ فریقوں نے ان کا پیچھا کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت آصف احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکنہ تلواری مزمل احمد پیر ولد نزیر احمد پیر ساکنہ مقام شاہ والی درگمولہ کپواری کے طور پر ہوئی اور ان کی ذاتی تلاش پرکے دوران ان کے قبضے سے 2پستول ،2 پستول میگزین، 20 پستول راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔

اس تناظر میں پولیس نے پولیس اسٹیشن کرالہ گنڈ میں مقدمہ درج کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

پولیس بیان کے مطابق یہ بالائی ورکرز (او جی ڈبلیو)) 2018 سے متحرک ہیں اور انہوں نے بہت سے ایچ ایم کمانڈوں کے لئے کام کیا ہے۔ انہوں نے حزب المجاہدین کے کمانڈروں کے لئے بہت سارے مالی لین دین کیے ہیں ۔ وادی کے دیگر حصوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی پہنچایا ہے اور اس علاقے میں سرگرم عسکریت پسندوں کے گروپ کو لاجسٹک سپورٹ اور پناہ گاہیں بھی فراہم کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.