پولیس کے ایک پریس بیان کے مطابق ' خفیہ اطلاع ملنے پر ہندواڑہ پولیس، فوج کے 30 آر آر اور سی آر پی ایف کے مشترکہ ٹیم نے کرالہ گنڈ اننوان حاجن کراسنگ پر ناکہ لگایا گیا۔ اس دوران گاڑیوں اور پیدل چلنے والے افراد کی اچانک تلاشی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق چیکنگ سپاٹ پر دو مشکوک افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں حراست میں لے لیا۔
پولیس بیان کے مطابق گرفتار شدہ افراد سے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد ان کی شناخت نذیر احمد وانی ولد عبدالخالق اور بشیر احمد وانی ولد محمد افضل ساکنہ شیخ پورہ تارتھ پورہ ویلگام بطور ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ معاون سے ایک بیگ برآمد کیا گیا اور بیگ کی تلاشی کے دوران اس میں ایک اے کے 47، 3 میگزین، 7.62 ایم ایم گولہ بارود (147)، 1 چینی پستول اور دیگر اسلحہ بارود برآمد کیا گیا۔
اس معاملے میں پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی۔