شمالی کشمیر کے ضلع ہسپتال ہندوارہ میں ایک حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دیا لیکن بچہ اچانک ہسپتال سے غائب کردیا گیا۔
علاقے میں بچہ چوری کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد ہندوارہ پولیس اور اسپتال کے عملے نے فوری کاروائی کرتے ہوئے غائب نوزائیدہ بچہ کو برآمد کیا ۔
یہ بھی پڑھیں
ایل او سی پر فائرنگ، فوجی جوان ہلاک
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال سے بچہ چوری کے معاملے میں ماور کی رہنے والی دو خواتین شامل ہیں اور پولیس کی فوری کاورائی کے دوران انہیں کنبل میں بچے سمیت حراست میں لیا گیا۔
میڈیکل اسسٹنٹ منصور احمد لون نے بچے کو ماں کے حوالے کیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیات شروع کر دی ہے۔