پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ساوجیا میں عبدالقیوم اپنے کھیت میں فصلوں کی کٹائی میں مصروف تھے۔ اس دوران انہیں ایک پرانہ زنگ آلود گرینیڈ ملا۔ جس کی اطلاع انہوں نے سکیورٹی فورسز کو دی۔
اطلاعات کے بعد فوج اور جموں و کشمیر کی مشترکہ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پرانے زنگ آلود لائو گرینیڈ کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔
کسی بھی ناگہانی واقعات کے خطرات کے پیش نظر گرینیڈ کو محفوظ مقام پر لے جا کر سکیورٹی فورسز کی خصوصی ٹیم نے گرینیڈ کو ڈفیوز کیا۔