اطلاعات کے مطابق ضلع شوپیا میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج نے میمندر گاؤں کو اپنے محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔
تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد سے دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ اس تصادم میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں ساحل نذیر میر ولد نذیر احمد میر گاوں سیدپورہ شوپیاں اور دوسرا غیر ملکی ہے۔
انکاؤنٹر کے دوران مقامی لوگوں نے فورسز پر پتھراؤ بھی کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے فوج نے آنسوں گیس کے گولے داغے، تاہم ابھی تک کسی شہری کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
حکام نے ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔