پلوامہ: وادی میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کشمیر میں بجلی کا بہران پیدا ہوتا ہے۔ وہیں سرما کے دوران بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی عام بات ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔
ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ علاقے کے لوگوں نے آج محمکہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق وہ پچھلے 30 سالوں سے موسم سرما کے دوران ان مشکلات کا سامنا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کئی بار اس مسلئہ کو محمکہ کی نوٹس میں لایا گیا لیکن مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔
اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بجلی کا بل باقاعدہ کی ادا کرتے ہیں لیکن بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج تک محمکہ کو کئی بار کہا گیا کہ 100 کے وی بجلی ٹرانسفارمر کو تبدیل کرکے 250 کے وی ٹرانسفارمر لگائے جائیں تاکہ ایک بار مسلہ حل ہو لیکن آج تک نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Kashmiri Pandit In The Valley گاندربل میں کشمیری پنڈت کئی اہم مسائل سے دوچار
انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ اور محمکہ بجلی کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ ان کی مانگ کو پورہ کیا جائے تاکہ سرما کے دوران زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔ اس حوالے سے محمکہ بجلی کے افسران نے کہا کہ آنے والے وقت میں 250 کے وی ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گا جس کے لئے ضروری لوازمات پورے کئے جارہے ہیں۔