ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں سوموار کو آئے زلزلے کی وجہ سے جودھپور کے اٹواس میں گلاب سنگھ کے مکان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مکان کی مرمت کے لیے مالی مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈوڈہ میں سوموار کو آے زلزلے کی وجہ سے جودھپور کے اٹواس میں گلاب سنگھ کے مکان جو کہ صرف دو کمروں والا تھا، میں بڑی بڑی دراڑیں پیدا ہونے سے گلاب سنگھ کا کنبہ جو کہ چھ افراد پر مشتمل تھا بے گھر ہوگیا۔
کیونکہ گلاب سنگھ ایک مزدور پیشہ شخص ہے۔ اس لیے پچھلے تین روز سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کھلے آسمان کے تلے وقت بسر کرنے پر مجبور ہے۔ گلاب سنگھ کا کہنا ہے کہ سرکار کی طرف سے ابھی تک کوئی بھی نہیں آیا۔ اب ڈی سی صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی سرکاری آفیسر کو یہاں روانہ کریں اور ہمارے لیے رہنے کا کچھ انتظام کریں۔
ڈوڈہ میں سوموار کو آئے زلزلے کی وجہ سے جودھپور کے اٹواس میں گلاب سنگھ کے مکان جو کہ صرف دو کمروں والا تھا، میں بڑی بڑی دراڑیں پیدا ہونے سے گلاب سنگھ کا کنبہ بے گھر ہوگیا۔ ان کا کنبہ چھ افراد پر مشتمل تھا۔ کیونکہ گلاب سنگھ ایک مزدور پیشہ شخص ہے۔ اس لیے پچھلے تین روز سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کھلے آسمان کے تلے وقت بسر کرنے پر مجبور ہے۔
یہ بھی پٖڑھیں: Action Against Encroachment گاندربل میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی
گلاب سنگھ کا کہنا ہے کہ سرکار کی طرف سے ابھی تک کوئی بھی نہیں آیا جو ہم غریب لوگوں کی تکلیف دیکھتا۔ اب ڈی سی صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی سرکاری آفیسر کو یہاں روانہ کریں اور ہمارے لیے رہنے کا کچھ انتظام کریں۔