اس سلسلے میں سی آر پی آف کے ترجمان نے کہا کہ ابھی اس سے یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ گویا یہ گرینیڈ حملہ تھا یا کچھ اور تاہم اس میں کوئی جانی یا مالی تقصان نہیں ہوا۔
حملے کی تصدیق کرتے ہوئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی آف) کے ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ " آج تقریباً 4:30 بجے نامعلوم عسکریت پسندوں نے ریناوری علاقے میں تعینات سی آر پی آف کی 21 بٹالین کے اہلکاروں پر گرینیڈ داگا۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ"اس حملے میں ابھی تک ہمیں کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تاہم علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔"