ETV Bharat / state

اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں 2015 ٹرانسفر پالیسی نافذ

جموں و کشمیر انتطامیہ، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی '2015 ٹرانسفر پالیسی' کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں 2015 ٹرانسفر پالیسی نافذ

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 11:41 AM IST

Updated : Jan 13, 2021, 12:19 PM IST

اس سلسلے میں اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے انتظامی سکریٹری، بی کے سنگھ نے ایک سرکیولر جاری کیا۔

سرکیولر میں لکھا گیا ہے کہ اگر کوئی استاد سات برس یا اس سے زیادہ عرصہ سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہیں تو انہیں وہاں سے دوسری جگہ ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔

سرکیولر کے مطابق کہ اگر کسی بھی استاد کی حفاظت کے متعلق کوئی بھی معاملہ ہو تو اس پر غور کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ تدریسی عملے کی کثیر تعداد میں نمائندگی کے حصول کے لیے لیا گیا ہے۔

حکومت نے یہ بھی کہا کہ ڈائریکٹر کشمیر اور ڈائریکٹر جموں کے معاملے میں 1 فروری سے 15 فروری کے درمیان تمام معاملات پر کارروائی ہوگی اور عارضی فہرست ایک ہفتہ کے لیے 16 فروری کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کی جائے گی۔

Last Updated : Jan 13, 2021, 12:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.