ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ پرعائد پابندی میں مزید توسیع - 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی

اس سے قبل جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 4 جی کی بحالی کے تعلق سے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں خوشخبری ملے گی۔

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ پرعائد پابندی میں مزید توسیع

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 10:26 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو گاندربل اور ادھمپور اضلاع کو چھوڑ کر تمام اضلاع میں 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں 22 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔

اس سلسلے میں جموں و کشمیر ہوم ڈپارٹمنٹ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 'اشتعال انگیز ویڈیوز کی اپ لوڈنگ / ڈاؤن لوڈ / گردش کو روکنے کے لئے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ سروس پر پابندی جاری رہیں گی۔

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ پرعائد پابندی میں مزید توسیع
جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ پرعائد پابندی میں مزید توسیع

جموں و کشمیر میں 2019 کے پانچ اگست کے بعد سے مسلسل 4 جی انٹرنیٹ سروس معطل ہے، تاہم کچھ ماہ قبل جموں و کشمیر کے دو اضلاع جن میں ادھمپور اور گاندربل شامل ہیں، میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی۔

یو ٹی انتظامیہ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اس حکم نامے میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں ان دو اضلاع کو چھوڑ کر فی الحال 2 جی انٹرنیٹ خدمات کو معمول کے مطابق جاری رکھا جائے گا اور 22 جنوری تک 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے گی۔

واضح رہے گزشتہ روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بتایا تھا کہ یونین ٹریٹری میں 4 جی کی بحالی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور وہ اس مسئلے کی جانچ کر رہی ہے۔ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں خوشخبری ملے گی'۔

قابل ذکر ہے کہ 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں منقسم کرنے کے چند گھنٹے قبل تمام مواصلاتی نظام کو معطل کر دیا گیا تھا، تاہم موبائل سروس اور 2 جی بحال کیا گیا، تاہم 4 جی انٹرنیٹ بدسطور معطل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.