تفصیلات کے مطابق دہلی سے راجدھانی ریل گاڑی کے ذریعے جمعہ کی صبح جموں کشمیر کے 900 درماندہ شہری جموں لائے گئے۔ جبکہ مزید دو ریل گاڑیاں دہلی اور آگرہ سے ریلوے سٹیشن ادھم پور بالترتیب 523 اور 781 مسافروں کو لیکر پہنچیں۔
ادھم پور میں ریل گاڑیوں کا خیر مقدم ڈپٹی کمشنر ادھم پور نے کیا جنہوں نے مسافروں کے ساتھ مختصر تبادلہ خیال کے دوران انہیں دوران سفر فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ او دھم پور نے ان مسافروں کے خیر مقدم اور انہیں جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں اُن کے گھروں کی جانب بھیجنے کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وباءکے خلاف برسر پیکار عملہ واپس آنے والوں کو اپنے گھروں تک پہنچنے کے لئے معاونت کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ضلع میں ریل گاڑیوں میں سوار ہونے اور اترنے کے دوران مرکزی داخلی امور اور صحت و خاندانی بہبود وزارتوں کی جانب سے جاری رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے کہ تمام مسافر ماسک پہنیں اور سماجی دوری بنائے رکھیں۔
سرکاری اطلاع کے مطابق 15 مئی کی صبح تک براستہ لکھن پور 49218 یو ٹی کے لوگ واپس آئے ہیں جن میں 11513 پنجاب، 18286 ہماچل پردیش، 3905 دہلی، 650 گجرات، 1538 راجستھان، 2401 ہریانہ، 96 چھتیس گڑھ، 2666 اتراکھنڈ، 326 مہاراشٹر، 2766 اترپردیش، 42 اڑیسہ، 35 آسام، 841 مدھیہ پردیش، 88 دھرادون، 486 چندی گڑھ، 316 تلنگانہ، 142 بہار اور 3148 دیگر ریاستوں اور یو ٹیز سے واپس لائے گئے۔