افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ اس سے سرینگر میں رہنے والے لوگوں کی زندگی میں خوشحالی آئے گی اور ان کی سیر و تفریح میں اضافہ ہوگا۔
اس موقع پر انہوں نے مزید اعلان کیا کہ اس شو میں بارہ برس سے کم عمر کے بچے اور جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے داخلہ مفت ہوگا اور 15 اگست تک ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو شو کے لیے مفت ٹکٹیں فراہم کی جائیں گی۔
اس موقع پر ریاست جموں و کشمیر کی صورتحال پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'وادی میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ عوام کو افواہوں پر توجہ نہیں دینا چاہیے۔ محبوبہ مفتی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اس وقت اپنا تشخص کھو چکی ہے، اس لیے اب وہ عوام کے درمیان جا رہی ہیں۔'