ETV Bharat / state

'زمینی قوانین میں تبدیلی کا حکم نامہ مسترد' - land laws a bundle of lies

گپکار اعلامیہ کے لیے عوامی اتحاد ( پی اے جی ڈی) نے وزارت داخلہ کی جانب سے 26 اکتوبر کو جموں و کشمیر کے زمینی قوانین میں تبدیلی کے حکم نامہ پر انتظامیہ کے ترجمان کے بیان کو منگل کے روز مسترد کردیا۔

گپکار اعلامیہ
گپکار اعلامیہ
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 5:37 PM IST

عوامی اتحاد برائے گپکار اعللامیہ نے مرکزی وزرات امور داخلہ کے 26 اکتوبر کے حکم نامے کو حقائق کو منسوخ کرنے اور لوگوں کو گمراہ کرنے سے عبارت کیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ حکم نامے کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر کے اراضی قوانین میں بڑے پیمانے پر ترمیم کر کے ملک کے کسی بھی شہری کو اس خطے میں غیر زرعی زمین خریدنے کا اختیار دیا ہے۔

عوامی اتحاد یا پیپلز الائنس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ نئے اراضی قوانین کا بینادی محور جموں و کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنا اور لوگوں کو بے اختیار بنانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر ملک کی پہلی ریاست تھی جس نے زرعی اصلاحات کے تصور کو عملی جامہ پہنایا۔

اس میں کہا گیا کہ جو بھی اس اقدام کو فرسودہ قرار دے گا وہ جموں و کشمیر کی تاریخ سے نابلد ہے۔

عوامی اتحاد نے بیان میں کہا ہے کہ زرعی اصلاحات کی بر وقت عمل آوری کا ہی نتیجہ ہے کہ جموں و کشمیر میں کوئی بھی فاقہ نہیں مرتا ہے نہ کوئی کسان خود کشی کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے اراضی قوانین نہ صرف عوام کش ہیں بلکہ غیر جمہوری اور غیر آئینی بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.