ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ہاؤس بوٹ ایسوسی ایشن کے صدر یعقوب دُنو نے کہا کہ جھیل ڈل، نگین اور دریائے جہلم میں واقع ہاؤس بوٹز میں سے چند ہاؤس بوٹ کو آتشزدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ تباہ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے ریاست کی موجودہ گورنر انتظامیہ اور سابق حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا متعدد دفعہ مطالبہ کرنے کے باوجود بھی جھیل ڈل، نگین اور جہلم میں آگ جیسی واردات پر قابو پانے کے لیےکوئی بھی قدم نہیں اُٹھایا گیا ہے۔
ہاؤس بوٹ مالکان نے ہاؤس بوٹز کی حفاظت کے لیے حکومت سے فائر فائیٹرز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کو سرینگر کی نگین جھیل میں آتشزدگی سے دو قیمتی ہاؤس بوٹ خاکستر ہوگئے تھے۔
ہاؤس بوٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری غلام نبی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آگ کے واردات میں جب کسی شہری کا مکان یا تعمیرات تباہ ہو جاتا ہے تو حکومت کی طرف سے انہیں معاوضہ یا سبسیڈی کے نام پر کچھ رقم فراہم کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہاؤس بوٹ مالکان کیلئے حکومت نے کوئی ایسی مراعات نہیں رکھی ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکے مطالبوں پر غور کیا جائے۔