علاقے کے اکثر والدین اپنی بیٹیوں کو اعلی تعلیم دلانے سے روک دیتے تھے کیونکہ شام کے وقت دور دراز کے علاقے سفر کے لیے موزوں نہ تھے۔
اس کالج کی تعمیر کے آغاز سے تحصیل کے طلبہ و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جن کا کہنا ہے کہ پہلے انھیں کالج جانے کے لیے 3 سے 4 گھنٹے لگتے تھے جس کے سبب ان کی صحت اور ان کی اقتصادی حالت پر کافی اثر پڑتا تھا۔
لیکن اب کالج کی تعمیر ہوجانے کے بعد انھیں کافی سہولت ہوجائے گی۔