جموں و کشمیر انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت کے بجبہاڑہ میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج میں ورلڈ بینک فنڈڈ پروجیکٹ کے تحت تعلیمی انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کی مالی امداد ورلڈ بینک دے رہا ہے۔
آر اینڈ بی کشمیر نے 10.31 کروڑ روپے کی لاگت سے 12 اضافی کلاس روم بلاکس اور دو مشترکہ ہالوں کی تعمیر کا کام زوروں سے شروع کیا اور اس منصوبے کو (جہلم تاوی فلڈ ریکوری پروجیکٹ) ورلڈ بینک پروجیکٹ کے تحت فنڈز دئے جارہے ہیں۔
بلاک کے گراؤنڈ فلور کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے اور پہلی منزل پر سلیب بچھانے کے لیے شٹرنگ کا کام جاری ہے۔ اس سے قبل کلاس رومز کی کمی کی وجہ سے طلباء کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن ان اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے بعد ان کی کئی پریشانیوں کا ازالہ ہوگا۔
آر او بی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر شاہجہان احمد نے بتایا کہ 'جے ٹی ایف آر پی ورلڈ بینک نے اس منصوبے کو کشمیری طلبا کی بہتری کے لئے مالی اعانت فراہم کی۔ دو مشترکہ ہال اور 12 کلاس روم تعمیر ہو رہے ہیں۔ یہ منصوبہ نومبر 2019 میں شروع ہوا تھا اور اسے اگلے 18 ماہ کے اندر مکمل کیا جانا چاہئے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی وقت ضائع ہوا۔ ہمارے پاس کوئی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار نہیں ہے۔ لیکن اب کام مستقل طور پر جاری ہے۔ طلباء کی مشکلات کو کم کیا جائے گا۔'