ETV Bharat / state

پرائیوٹ اسکولوں کو ٹیگ کرنے کا معاملہ سنگین، ایل جی سے مداخلت کا مطالبہ - پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن

GN War Reaction پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار نے کہا کہ ایک جانب جہاں پرائیوٹ اسکولوں کو ٹیگ کیا جارہا ہے وہیں دوسری جانب محکمہ تعلیم دیگر پرائیوٹ اسکولوں کو ٹیگ کروانے کے لیے درخواست طلب کررہی ہے جو نہ صرف حد درجہ افسوسناک ہےبلکہ قابل مذمت بھی۔

پرائیوٹ اسکولوں کو ٹیگ کرنے کا معاملہ سنگین ،ایل جی سے مداخلت کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 3:27 PM IST

پرائیوٹ اسکولوں کو ٹیگ کرنے کا معاملہ سنگین ،ایل جی سے مداخلت کا مطالبہ

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سرینگر میں پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر جی این وار نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تعلیمی نظام تباہی کی طرف جارہا ہے ۔ایک سو سے زائد پرائیوٹ اسکولوں کو ٹیگ کیا گیا ہے ۔ مزید اسکولوں کو ٹیگ کرنے کی تلوار لٹک رہی ہے۔ سرکار کے اس اقدام کے نتیجے میں آئندہ وقت میں یہاں کے تمام چھوٹے پرائیوٹ اسکول بند ہوجائیں گے۔ جس کے وجہ سے نہ صرف ان میں کام کر رہے اساتذہ بے روزگار ہوں گے بلکہ مذکورہ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کا مستقبل بھی داؤں پر لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کی سراسر خلاف ورزی کرکے این او سیز کے نام پر اور سرکار زمین پرائیوٹ اسکول ہونے کے نام پر من مانی طریقے سے جموں وکشمیر کے پرائیوٹ تعلیمی نظام کو مکمل طور پر مفلوج کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔

جی این وار نے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے چئیرمین سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کیا آپ کے لیے قانونی احکامات کوئی معنی نہیں رکھتے ہیں۔ کیا آپ خود کو ہائی کورٹ سے بڑا سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاملہ دن بدن سنگین رخ اختیار کر رہا ہے ۔ایسے میں جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ معاملے کی حساسیت کو دیکھ کر مداخلت کریں تاکہ اس مسئلے کا حل نکالا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:وولر جھیل میں مہمان پرندوں کے تحفظ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب

واضح رہے کہ حال ہی میں سرکار نے ان اسکولوں کو ٹیگ کرنے کا حکم جاری کیا جوکہ این او سیز پیش کرنے سے قاصر رہے ہیں اور وہ اسکول جو کہ سرکاری زمین یا کاہچرائی پر اس وقت قائم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.