علاقے کے لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ علاقے میں موجود واٹر سپلائی اسکیم کی وجہ سے ہی علاقے کے لوگ بیمار پڑگئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کی واٹر ٹینک سے پانی کے نمونے حاصل کئے جائیں تاکہ پانی کے صاف یا نہ صاف ہونے کے بارے میں لوگوں کے خدشات کا ازالہ ہوسکیں۔
دوسری جانب ادھر محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انہوں نے علاقے میں ٹیمیں تعینات کرکے لوگوں کا علاج و معالجہ شروع کردیا ۔