اطلاعات کے مطابق ضلع پلوامہ کے تاریخی قصبہ کھریو میں پولیس نے تین قمار بازوں کو داو پر لگائی گئی سولہ ہزار کی رقم کے ساتھ گرفتار کر کے انھیں سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دیا ہے۔
تینوں کی شناخت مزمل حسین ساکن کھریو، بلال احمد بٹ ساکن شار شالی اور جاوید احمد وانی ساکن لدھو کے بطور ہوئی ہے جبکہ ان کو معاونت کرنے والے دو افراد پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔