ETV Bharat / state

G 20 summit in Kashmir and tourism : جی ٹونٹی اجلاس کے بعد جموں وکشمیر کے سیاحتی شعبہ میں بڑی تبدیلی آئی، سیکریٹری محکمہ سیاحت - کشمیر جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس

سیکریٹری ٹورزم عابد رشید کا کہنا ہے کہ حکومت جموں و کشمیر میں فنکاروں کو فروغ دینے اور انہیں پلیٹ فراہم مہیا کرانے کے لیے کافی سنجیدہ ہے۔

جی ٹونٹی اجلاس کے بعد جموں وکشمیر کے سیاحتی شعبہ میں بڑی تبدیلی آئی، سیکریٹری محکمہ سیاحت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 8:51 PM IST

سیکریٹری محکمہ سیاحت، عابد رشید شاہ، سرینگر میں پریس نمائندوں سے مخاطب

سرینگر (جموں کشمیر) : ’’جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس کے انعقاد کے بعد جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبے میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ حکومت 75 نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دے رہی ہے جہاں تمام تر ضروری انفراسٹرکچر کو دستیاب رکھا جائے گا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار محکمہ سیاحت کے سیکریٹری، ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ، ہفتہ کو سرینگر میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔

سیکریٹری ٹورزم عابد رشید شاہ کا کہنا ہے کہ ’’جی ٹونٹی اجلاس کے بعد جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبے میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور اب لوگ قومی سطح اور بین الاقوامی سطح کے ایونٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ ایونٹس جموں و کشمیر میں ہی منعقد ہونے چاہئے۔‘‘ عابد رشید کا کہنا ہے کہ حکومت 75 سیاحتی مقامات کو فروغ دے رہی ہے اور ان مقامات پر بنیادی سہولیات کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن کے حوالہ سے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Foreign Tourism in Kashmir وادی کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ

آرٹ اینڈ کلچر کو فروغ دینے کے حوالہ سے حکومتی سطح پر اٹھائے جا رہے اقدامات کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ ’’حکومت، جموں و کشمیر میں ابھرتے ہوئے فنکاروں کو پیلٹ فارم فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’کشمیر کی تاریخ قدیم ہے اور سری نگر ملک کا دوسرا قدیم ترین شہر ہے۔ اور ہماری 4 ہزار سالہ تاریخ ہے اور آرٹ کا یہاں ایک بڑا رول رہا ہے۔ جسے فروغ دینے کے لئے حکومت کافی سنجیدہ ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.