ETV Bharat / state

مہلوک بی جے پی کارکنان سپرد خاک - بی جے پی کارکنان سپرد خاک

قاضی گنڈ میں جمعرات شام کو مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاک کئے گئے تینوں بی جے پی کارکنان کو جمعہ صبح آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مہلوک بی جے پی کارکنان سپرد خاک
مہلوک بی جے پی کارکنان سپرد خاک
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 1:40 PM IST

نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔ تاہم آخری رسومات میں کسی بھی بی جے پی لیڈر نے شرکت نہیں کی۔اس سے پہلے تینوں مہلوکین کو رات بھر ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ میں رکھا گیا جہاں صبح انکا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

مہلوک بی جے پی کارکنان سپرد خاک

اسپتال میں مہلوکین کے رشتہ داروں و ہمسایوں کی بڑی تعداد موجود رہے اور یہاں غم و غصہ کا موحول نظر آرہا تھا۔

جوہی لاش اپنے اپنے آبائی گھر لائے گئے تو وہاں کہرام مچ گیا ۔خواتین سینہ کوبی کرتے نظر آئیں۔

قابل ذکر ہے ہے کہ خوشی پورہ قاضی گنڈ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے جمعرات شام کو بی جے پی یووا مورچہ کے ضلع جنرل سیکریٹری کولگام سمیت 3کارکنان کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔

مقامی لوگوں کے مطابق یور خوشی پورہ عید گاہ کے نزدیک شام دیر گئے 8 بجکر 20منٹ پر ضلع سیکریٹری کولگام یووا مورچہ فدا حسین ایتو عرف ٹیپو ولد گل محمد ساکن وے کے پورہ، بھاجپا کارکن اور الیکٹرک انجینئر گریجویٹ عمر رشید بیگ ولد عبدالرشید ساکن سوپٹ اور عمر رمضان حجام ولد محمد رمضان ساکن وے کے پورہ اپنی ذاتی گاڑی زیر نمبر JK02BU/79 میں کہیں جارہے تھے، تو عید گاہ کے نزدیک عسکریت پسندوں نے انکی گاڑی پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں شدید طور پر زخمی ہوئے لیکن اسپتال لیجاتے ہوئے فدا حسین راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔بعد میں دیگر دو ورکر بھی دم توڑ بیٹھے۔

بتایا جاتا ہے کہ عسکریت پسند بھی ایک گاڑی میں سفر کررہے تھے اور انہوں نے بھاجپا ورکروں کی گاڑی روک کر اس پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔

عمر رشید بیگ کے اہل خانہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ عمر الیکٹرانک انجینئرنگ گریجویٹ تھا اور ماں باپ کا اکلوتابیٹا تھا۔

انہو ں نے کہا کہ انہیں عمر کے بھاجپا کیساتھ وابستگی کے بارے میں کوئی علمیت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام 7بجے اسے فون آیا جس کے بعد اس نے گھر میں کہا کہ ایک دوست کی کال تھی، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ میں تھوڑی دیر میں واپس آؤں کا، ہم نے اس کے جانے کے بعد کئی مرتبہ فون کالز کیے تاہم اسکا فون بھی کوئی نہیں اٹھا رہا ہے۔

ادھر بی جے پی کی جانب سے پریس ریلز جاری ہوا اور کارکنان کی موت کا زمہ دار ضلع کے مجسٹریٹ اور ایس ایس پی کو قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ آفسران ضلع میں بی جے پی کارکنان کو حفاظت دینے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں لہذا جب تک نہ ان افسران کو معطل کیا جاتا ہے بی جے پی کسی بھی چناؤ میں حصہ نہیں لے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.